• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے47 افسروں کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کی سفارشات منظور کرلیں

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )ٹاپ بیوروکریسی کےلیےاچھی خبر ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے47افسروں کی گریڈ21سے 22میں ترقی کیلئےہائی پاورڈ سلیکشن بورڈکی سفارشات کی منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترقی پانے والے افسروں کی پوسٹنگ کا پلان منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھیج دیا ہے ۔ وزیراعظم کی جانب سے پوسٹنگ پلان کی منظوری کےبعد ان افسران کاگریڈ 21سے22میں ترقیوں کانوٹیفکیشن ایک دو دن میں جاری کر دیاجا ئے گا۔ذرائع کے مطا بق ترقیوں کےبعداعلی سطح پربیوروکریسی میں تبادلوں اور تقرریوں کا پلان تیار کیا گیاہےجس میں کئی افسران موجودہ وزارتوں میں بدستور فر ائض انجام دیتے ہیں گے جبکہ گریڈ اکیس کی پو سٹوں پر کام کرنے والے افسروں کو گریڈ بائیس کے عہدوں پر تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ گریڈ بائیس میں جوائننگ دے سکیں ایف بی آر کے سات افسروں کو گریڈ بائیس میں ترقی دینے کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس ایک ماہ کے اندر ہوگا ،یا د رہے کہ ہائی پاورڈسلیکشن بورڈنےگریڈ21 کے 47افسران کوگریڈ22میں ترقی کی سفارش کی تھی نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی اختیارتی سلیکشن بورڈکا اجلاس5اور10مارچ کو ہوا تھا۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے19افسران کوگریڈ21سے22میں ترقی کی سفارش کی گئی تھی۔بورڈنےپولیس8کے،فارن سروس کے9افسران کی گریڈ22میں ترقی کی سفارش کی تھی۔ بورڈنےسیکریٹریٹ کے5،آڈٹ اینڈ اکاونٹس کے2 افسران کی گریڈ21سے22میں ترقی کی سفارش کی تھی ۔انفارمیشن، اکانومسٹ، پوسٹل، ریلویز گروپ کے ایک،ایک افسرکی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کی تھی ۔بورڈ نےآئی جی سندھ غلام نبی میمن کی گریڈ21 سے 22میں ترقی کی سفارش کررکھی ہے۔چیئرمین ایف بی آرراشد لنگڑیال،سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغاکی گریڈ22 میں ترقی کی سفارشات شامل ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہداختر زمان، سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کی گریڈ22میں ترقی کی سفارشات شامل ہے۔بورڈ نے سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان کی گریڈ21 سے22 میں ترقی کی سفارش کررکھی ہے۔مزیدجن افسروں کو ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے ان میں وسیم اجمل چوہدری، عثمان باجوہ، محمد عمیرکریم، عنبرین رضا،علی طاہر،اسدالرحمن گیلانی، سید عطاء الرحمن،مصدق احمد خان،ندیم محبوب، داود محمد سعدیہ ثروت جاوید،علی سرفراز حسین،احمد رضاسرور، نبیل احمد اعوان شامل ہیں۔پولیس سروس کے بی اے ناصر، محمد فاروق مظہر، عمران یعقوب۔عبدالخالق شیخ، محمد زبیر ہاشمی، محمد شہزاد سلطان، محمدطاہرکی ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔فارن سروس کےاحمدنسیم وڑائچ، رحیم حیات قریشی، عاصم افتخار احمد۔ سیداحسن رضا شاہ، رضوان سعید شیخ، فیصل نیاز ترمذی۔ثقلین سیدہ، شفقت علی خان ، نبیل منیر کی گریڈ 22میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔سیکریٹریٹ گروپ کی عائشہ حمیرا،ظہور احمد، ڈاکٹر نواز۔حمادشمیمی،محمد اسلم غور ی کو گریڈ21سے22میں ترقی دینےکی سفارش کی گئی ہے۔بورڑ نے ریلویز گروپ کےسیدمظہر کوگریڈ 22میں ترقی دینےکی سفارش کی تھی۔ بورڈنےآڈٹ اینڈ اکاونٹس کے شہزاد حسن، سیدمحمدعمارنقوی کوترقی دینےکی سفارش کر رکھی ہے۔اکانومسٹ کے ڈاکٹر امتیاز، پوسٹل گروپ کے سمیع اللہ خان کی ترقی کی سفارشات شامل ہے۔ان لینڈ ریونیو سروس اور پا کستان کسٹم سروس کے سات افسروں کی ترقی ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کی وجہ سے نہیں ہوسکی تھی۔ حکم امتناعی خارج ہونے کے بعد اب ایک ماہ کے اندر ہائی پارڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس دو بارہ ہو گا جس میں ایف بی آر کے سات افسروں کو گریڈ اکیس سے بائیس میں ترقی دی جا ئے گی۔

اہم خبریں سے مزید