• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کوئی نہریں نہیں بن رہیں، وفاق سی سی آئی کا اجلاس بلائے، وزیراعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری اوراپنی کابینہ اراکین کے ہمراہ یوم پاکستان کے موقع پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری دی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے 23مارچ 1940کی اہمیت کو اُجاگر کیا، جب آل انڈیا مسلم لیگ نے لاہور میں قرارداد پاکستان منظور کی جس نے ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھی۔وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے واضح پیغام دیا کہ کوئی نہریں نہیں بن رہیں ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ذاتی طور پر مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور شہریوں کو یقین دلائیں گے کہ ایسی کوئی نہریں نہیں بنائی جائیں گی، انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت کسی بھی وفاقی ادارے کو صوبے کی رضامندی کے بغیر صوبے میں منصوبے شروع کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر میں تاخیر پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بانی پاکستان کے وژن کے مطابق پاکستان کی ترقی کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ یہ ملک ایک اسلامی جمہوری ریاست کے طورپر ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔

اہم خبریں سے مزید