پشاور (وقائع نگار) مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر حاجی غلام نبی خان نے کہا ہے کہ یوم پاکستان دھرتی سے عہد الفت اور وفا کی تجدید کا دن ہےپاکستان کو حقیقی معنوں میں عظیم اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کے لئے ہر فرد اور طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، قومی دن تاریخ میں بہت اہمیت رکھتے ہیں، زندہ قو میں اپنے اسلاف کی قربانیوں اور جدو جہد کو نا صرف یا درکھتی ہیں بلکہ اسے امانت کی صورت اپنی نئی نسل میں منتقل کرتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تعمیر پاکستان کے لئے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے، آج کے دن وطن عزیز کے قیام کی خاطر شبانہ روز جد و جہد اور لازوال قربانیاں دینے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔