• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

رواں سال کا پہلا سورج گرہن کچھ روز بعد 29 مارچ کو ہو گا۔

29 مارچ کو جزوی سورج گرہن ہو گا اس لیے زمین پر موجود فوٹوگرافرز جب جزوی سورج گرہن کی تصاویر لیں گے تو اُنہیں دیکھ کر ایسا لگے کے سورج کو کسی نے کاٹ لیا ہو لیکن خلاء میں موجود سیٹلائٹس کے ذریعے لی گئی تصاویر میں جزوی سورج گرہن کے دوران زمین کے سبز اور نیلے رنگ پر ایک سایہ نظر آئے گا۔

اسپیس ڈاٹ کام کے مطابق زمین پر یورپ، مغربی افریقہ، مشرقی کینیڈا اور شمال مشرقی امریکا جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے لیکن جزوی سورج گرہن کے دوران خلاء سے زمین پر چاند کا سایہ پڑتے ہوئےہوئے نظر آئے گا۔

یہ جزوی سورج گرہن ممکنہ طور پر مکمل سورج گرہن کی طرح واضح ہو گا، کینیڈا میں کیوبیک کے علاقے نوناوِک میں طلوع آفتاب کے وقت لوگ 94 فیصد سورج کو چاند کے پیچھ چُھپے ہوئے دیکھیں گے کیونکہ وہاں سے سورج پر چاند کا گہرا سایہ پڑتا ہوا نظر آئے گا تاہم یورپ میں سورج پر چاند کا زیادہ گہرا سایہ نہیں نظر آئے گا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید