• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس اپ کے بغیر پڑھے پیغامات کا خلاصہ اب صرف ایک کلک پر

واٹس ایپ جلد ہی ایک نیا اور جدید فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کا نام ’Quick Recap‘ ہے۔

اس فیچر کا مقصد صارفین کو ایک بہتر تجربہ فراہم کرنا اور وقت کی بچت کرنا ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین متعدد چیٹس کے بغیر پڑھے پیغامات کا خلاصہ باآسانی حاصل کر سکیں گے۔

معروف ٹیک پلیٹ فارم WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر روایتی چیٹ سمری سے مختلف ہوگا، اس میں صارف کو 5 مختلف چیٹس منتخب کرنے کی سہولت دی جائے گی، جس کے بغیر پڑھے پیغامات کا ایک جامع خلاصہ ایک ہی وقت میں فراہم کیا جائے گا۔

واٹس ایپ نے اعلان کیا کہ یہ فیچر پرائیویٹ پروسیسنگ کے تحت کام کرے گا، جو کہ ایک مخصوص پرائیویسی پروٹوکول ہے، اس کا مطلب ہے کہ پیغامات کا تجزیہ ایک محفوظ ماحول میں ہوگا اور پیغام کا اصل مواد کبھی بھی منظر عام پر نہیں آئے گا۔

صارف چیٹس ٹیب میں جا کر 5 چیٹس منتخب کرے گا تو ایک نیا آئیکن Quick Recap ظاہر ہوگا، جس پر کلک کرتے ہی، فیچر کام شروع کر دے گا۔

چند لمحوں میں صارف کو ان منتخب چیٹس کے بغیر پڑھے اہم پیغامات کا خلاصہ فراہم کر دیا جائے گا، یہ فیچر ایک وقت میں صرف 5 چیٹس تک محدود ہوگا، مزید چیٹس کا خلاصہ لینے کے لیے دوبارہ یہی عمل دہرانا پڑے گا۔

جو چیٹس Advanced Chat Privacy سے محفوظ ہیں، وہ اس فیچر کا حصہ نہیں بن سکیں گی، فیچر خودکار طور پر فعال نہیں ہوگا، صارف کو خود ایپ سیٹنگز میں جا کر اسے فعال کرنا ہوگا۔

خاص رپورٹ سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید