• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی تیز ترین ای اسکوٹر ’ٹربو‘ متعارف

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

برطانوی کمپنی نے دنیا کی تیز ترین ای اسکوٹر ٹربو متعارف کرا دی۔

برطانیہ کی ایک کمپنی بو (Bo) نے دنیا کی سب سے تیز رفتار الیکٹرک اسکوٹر کی نقاب کشائی کی ہے، جسے ٹربو کا نام دیا گیا ہے، یہ ای اسکوٹر 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمپنی کے سی ای او آسکر مورگن کا کہنا ہے کہ جب اس اسکوٹر کی تیاری کا عمل شروع ہوا، تو انہیں جلد اندازہ ہو گیا کہ وہ ایک مونسٹر مشین تخلیق کر رہے ہیں۔

 ان کے مطابق اگرچہ ای اسکوٹرز نے شہری سطح پر سفر کو سہل بنایا ہے، مگر وہ ابھی تک مرکزی آٹو موٹیو انڈسٹری میں مکمل طور پر جگہ نہیں بنا سکیں، ٹربو کمپنی کی کوشش ہے کہ برقی گاڑیوں کو ہائی پرفارمنس آٹو موٹیو شعبے میں لے جایا جائے۔

یہ اسکوٹر 18 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد تیار کی گئی ہے اور اس کی ابتدائی قیمت 29،500 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

ٹربو میں جدید پاور ٹرین سسٹم نصب کیا گیا ہے، جس میں 24،000 واٹ کا ڈوئل موٹر پروپلژن سسٹم موجود ہے، جبکہ اس میں 1800 واٹ آور کی بیٹری لگی ہے، جو بیک وقت تقریباً 1500 آئی فونز کو فاسٹ چارج کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید