امریکی محکمۂ دفاع نے اے آئی انڈسٹری کے کچھ بڑے ناموں گوگل، اوپن اے آئی اور ایکس اے آئی کے ساتھ معاہدے کر لیے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے اپنے دفاعی آپریشنز میں جدید اے آئی ٹولز کو استعمال میں لانے کے لیے گوگل، اوپن اے آئی اور ایکس اے آئی کے ساتھ معاہدے کر لیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر کمپنی کے ساتھ 200 ملین ڈالرز تک کے معاہدے کیے گئے ہیں تاکہ پینٹاگون کو جدید ترین اے آئی سسٹمز کے ذریعے قومی سلامتی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے۔
امریکی محکمۂ دفاع کے چیف ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت کے دفتر نے بتایا ہے کہ ان معاہدوں سے محکمے کو اے آئی ورک فلو تیار کرنے اور قومی سلامتی کے اہم چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانے میں مدد ملے گی۔
امریکی حکومتی ایجنسیاں مسلسل اے آئی کے استعمال کو بڑھا رہی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 2023ء کے جو بائیڈن کے دور میں جاری کیے گئے ایگزیکٹو آرڈر کو منسوخ کر کے ٹیکنالوجی کے لیے بنائے گئے قوانین و ضوابط کو نرم کرنے کی طرف قدم بڑھایا ہے۔