• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا زمین کو 6 ’نئے چاند‘ ملنے والے ہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

زمین کے گرد جلد ہی 6 چھوٹے چھوٹے چاند چکر لگائیں گے۔

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زمین سورج کے گرد اپنا چکر مکمل کرنے سے پہلے کسی بھی وقت عارضی طور پر چاند  کے 6 ٹکڑوں کو قریب کرسکتی ہے جہنیں’منی مونز‘ کہا جاتا ہے۔ 

اسپیس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ان ٹکڑوں کے چھوٹے سائز اور تیز رفتار حرکت کی وجہ سے انہیں دیکھنا شکل ہوگا۔

جرنل ایکیرس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جب چاند پر کسی قسم کے اثرات پڑتے ہیں تو وہ اپنے ملبے کو خلا میں پھینک  دیتے ہیں اور ایسے میں کچھ چھوٹے بڑے ٹکڑے جو 6.5 فٹ سے کم چوڑے ہوں اور تیز رفتاری سے سفر کرتے ہوں، ان میں سے کچھ ٹکڑے سورج کے گرد اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے مختصر وقت کے لیے زمین کی کشش ثقل کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔

ہوائی یونیورسٹی کے ایک محقق اور تحقیق کے سربراہ رابرٹ جیڈکی نے اسپیس ڈاٹ کام کو بتایا کہ یہ عمل بالکل ایک اسکوئر ڈانس کی طرح ہے جس میں ڈانسر مسلسل تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور بعض اوقات ڈانسر ڈانس فلور کو کچھ دیر کے لیے چھوڑ بھی دیتے ہیں۔

اگرچہ بین الاقوامی فلکیاتی یونین نے باضابطہ طور پر اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ’منی مون‘ کیا ہے؟ لیکن ابتدائی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اس سے مراد ایک ایسی چیز ہے جو عارضی طور پر زمین کی کشش ثقل کی وجہ سے زمین کے قریب آتی ہے اور کم از کم ہمارے سیارے کے گرد ایک چکر لگاتی ہے اور پھر اپنا راستہ بدل لیتی ہے۔

’منی مون‘ نظام شمسی کے مختلف حصوں سے نکل سکتے ہیں مگر 2018ء کی ایک تحقیق کے مطابق یہ زیادہ تر مریخ اور مشتری کے درمیان واقع ایسٹی روئیڈ بیلٹ سے آتے ہیں لیکن حالیہ تحقیقات نے اس نظریہ کو چیلنج کر دیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید