• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامناسب رویے کے بارے میں جاوید شیخ کے بیان پر عمران ہاشمی کا ردِعمل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کچھ دن قبل اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے اپنے ساتھ برے رویے کا ذکر کیا تھا۔

جاوید شیخ نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں فلم ’جنت‘ سے پہلے عمران ہاشمی کو نہیں جانتا تھا اس لیے جب فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر نے عمران ہاشمی سے میرا تعارف کروایا تو میں نے ان سے ہاتھ ملانے کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا لیکن  عمران ہاشمی منہ موڑ کر چلے گئے جس پر مجھے بہت غصہ آیا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ پھر شوٹنگ کے دوران جب ڈائریکٹر نے مجھے کہا کہ سین کی ایک بار ریہرسل کرنی ہے، عمران ہاشمی وہاں بیٹھے ہیں، آپ بھی اُدھر آ جائیں ریہرسل کر لیتے ہیں تو میں نے جانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپ عمران کو میرے پاس بلا کر لے آئیں۔

اداکار نے بتایا کہ میرے کہنے پر ڈائریکٹر نے عمران کو بلایا اور پھر ہم نے سین کی ریہرسل کی۔

جاوید شیخ نے یہ بھی بتایا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران میں نے عمران ہاشمی سے کبھی بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی ان کی طرف دیکھا۔

عمران ہاشمی نے جاوید شیخ کے بیان پر کیا کہا؟

اب عمران ہاشمی نے اپنی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر جاوید شیخ کے اس انٹرویو پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان بہت عجیب ہے اور مجھے تو جاوید شیخ کے ساتھ ہونے والی اپنی پہلی ملاقات یاد نہیں کیونکہ ان سے ملاقات بہت عرصے پہلے ہوئی تھی تاہم مجھے یہ یاد ہے کہ میرے اور جاوید شیخ کے تعلقات ہمیشہ خوش گوار رہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت میری عمر 20 سال تھی، ہماری عمر میں بہت فرق ہے اس لیے ہم کبھی دوست نہیں بن سکے لیکن وہ جو کہہ رہے ہیں اس حوالے سے مجھے کچھ یاد نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید