• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی بی کی بڑھتی شرح صحت عامہ کیلئے خطرہ ہے، پی ایم اے

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی ٹی بی (ٹیوبر کلوسس) کی شرح صحت عامہ کیلئے خطرہ ہے، ٹی بی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کیلئے فنڈنگ میں اضافے کی ضرورت ہے۔ 

پی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ نیشنل ٹی بی پروگرام کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، عوامی آگاہی مہم چلائے بغیر ٹی بی پر قابو پانا ممکن نہیں۔

پی ایم اے نے مطالبہ کیا کہ حکومت، عالمی ادارے اور عوام مل کر ٹی بی کے خلاف مہم چلائیں۔ 

ماہرین کے مطابق پاکستان میں ٹی بی کے کیسز میں اضافہ کی روک تھام کے لیے مؤثر مانیٹرنگ اور نگرانی کی ضرورت ہے۔ 

انھوں نے کہا پاکستان میں سالانہ ہر ایک لاکھ میں سے277 افراد ٹی بی کا شکار ہوتے ہیں، ٹی بی سے متاثرہ 30 فیصد مریضوں کی تشخیص نہیں ہوپاتی۔

صحت سے مزید