بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے نے بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل کی سابق اہلیہ کی جانب سے طلاق پر پونے پانچ کروڑ روپے بطور مینٹیس (طلاق کے بعد ملنے والی رقم) لینے پر دھناشری ورما پر طنزیہ تنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل اور انکی سابق اہلیہ دھناشری ورما کی طلاق ہوئی اور فائنل سیٹلمینٹ میں کرکٹر کی جانب سے پونے پانچ کروڑ ادائیگی طے ہوئی۔
اب اس حوالے سے ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی ہے جس میں بھارتی صحافی اور انٹرنیٹ پرسنالٹی شوبھانکر مشرا رقاصہ دھناشری پر تنقید کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ لوگ انکے بارے میں ٹھیک ہی کہہ رہے ہیں کہ یہ مال اینٹھنے والی خاتون ہیں۔
شوبھانکر مشرا کی اس پوسٹ کو ریتیکا سجدے نے لائیک کیا، بظاہر اس کا مقصد دھناشری ورما کی مذمت کرنا ہی ہے۔
ویڈیو میں شوبھانکر کہتے ہیں: دھناشری کے کیس میں، دھناشری کو اپنی دوسری زندگی شروع کرنے میں بڑی تکلیف کا سامنا کرنا پڑیگا، کیونکہ چاہل کے پرستار انھیں ٹرول کریں گے۔
ایسے میں پیسہ رہے گا تو یہ ایمپاورمنٹ (بااختیار بنانا) اور طاقت کا احساس دیتا ہے۔ پھر میرے من میں سوال آتا ہے، تو پھر یہ نہیں کہنا چاہیے کہ آئی ایم سیلف میڈ وومن (میں ایک ایسی عورت ہوں جس نے خود اپنے آپ کو بنایا)۔