لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان ریلوے کی چاروں صوبوں کو بذریعہ ٹرین ملانے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل دہشت گردانہ حملے کے13 روز بعد بھی بحال نہیں ہو سکی اور کوئٹہ سےاندرون ملک کے کئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز کوئٹہ عمران حیات کااس حوالے سے کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس کی بحالی کے انتظامات مکمل ہیں ، ہمیں صرف انتظار سیکورٹی کلیرنس کا ہے ، وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی 26 مارچ کو کوئٹہ آئیں گے۔