تہران (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے جوہری معاہدے کے لیے الٹی میٹم جاری کیے جانے کے بعد ایران نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کے لیے تیار ہے۔وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واشنگٹن کے ساتھ براہ راست بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اسلامی جمہوریہ کے بارے میں دوسرے فریق کے نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی نہیں آتی،بالواسطہ مذاکرات کا راستہ کھلا ہے۔