کوئٹہ (نمائندہ جنگ)سرفراز بگٹی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، بلوچستان میں امن و امان پر تبادلہ خیال،وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائینگے،دیرپا امن اور ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں جے یو آئی بلوچستان کی صوبائی قیادت بھی شریک تھی اس موقع پر بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا اور بلوچستان کو پرامن و خوشحال صوبہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت بلوچستان ترقی اور استحکام کے لیے پرعزم ہے اور تمام مکاتب فکر کے ساتھ مشاورت جاری رکھی جائے گی۔