اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ القدس کانفرنس میں مقررین نے غزہ میں جاری مظالم پر شدید مذمت کی اور مسلم امہ کو بیدار ہونے کی اپیل کی۔مفتی گلزار نعیمی سربراہ جماعت اہل حرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں متحد ہو کر غزہ کے حق میں آواز بلند کرنا ہوگی ورنہ ایک ایک کر کے تمام اسلامی ممالک غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیئے جائیں گے۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا کہ کیا انسانی حقوق صرف یہود و نصاریٰ کے لیے ہیں؟ فلسطین میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا قتل عام ہو رہا ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی تمام مشکلات کی جڑ اللہ پر بھروسہ نہ کرنا ہے، ہم نے دشمنوں کو اپنا دوست سمجھ لیا ہے اور یہی ہماری تباہی کا سبب ہے۔دیگر مقررین میں پیر سید سعادت علی شاہ ، سید ناصر عباس شیرازی ، ڈاکٹر محسن ضیاء قاضی،ڈاکٹر قندیل عباس ،ڈاکٹر علی عباس ، شہیر حیدر سیالوی ،عبد الرشید تنولی،پیر میجر سہیل عالم صابری، صاحبزادہ کاشف گلزار نعیمی، توصیف راحت اور افتخار عادل نے بھی فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کو ناقابل قبول قرار دیا ۔