• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے افراد پر فائرنگ، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت ضلع کچہری میں سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود سیشن کورٹ جی الیون پیشی پر آئے قتل کے دو ملزموں کو فائرنگ کرکے لہو لہان کر دیا گیا جن میں سے 30سالہ شہباز زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد نے پیشی پر آئے تھانہ کرپا کے مقدمہ قتل کے ملزموں شہباز اور ناصر پر فائرنگ کی۔سخت سکیورٹی کے دعوؤں کے باوجود ضلع کچہری کے باہر فائرنگ سے زخمیوں کو ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے لوڈر گاڑی میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید