• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی کیلئے متعدد منصوبے شروع کر رہے، سید عاشق کرمانی

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سیدعاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تجاویز،ہرڈ ٹرانسفارمیشن سٹرٹیجی اور مقامی بریڈ کے لیے سیکس سمن کے علاوہ وزیر اعلی کے لائیو سٹاک انشیٹیوز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی کےلئے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں خطیر رقم سے متعدد منصوبے شروع کئے جائیں گے جس سے مویشی پال کسانوں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ان کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔صوبائی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے اگلے مالی سال کے بجٹ میں وزیر اعلی انشیٹیوز کے تحت 2اسکیمز،پی پی موڈ میں ایک اور 13دوسرے منصوبے شروع کرنے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
لاہور سے مزید