• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کا وژن صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،ایرانی قونصل جنرل

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر نے لاہور میں صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ دینے سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایرانی قونصل جنرل نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے، پنجاب حکومت و عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے پنجاب حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
لاہور سے مزید