لاہور(اپنے نامہ نگار سے) نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان ے رمضان المبارک اور آنے والے موسم گرما سے قبل ملک بھر میں واقع گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز پر مینٹننس کی سرگرمیاں کامیابی سے مکمل کر لی ہیں جس سے قومی گرڈ کی قابلِ اعتماد کارکردگی کو مزید مستحکم بنایا گیا ہے۔یہ کام ملک بھر میں این جی سی کی ایسیٹ مینجمنٹ کی ٹیموں نے انجام دیئے جن میں اہم ہائی وولٹیج گرڈ سٹیشنز کے بنیادی آلات کی اپ گریڈیشن اور دیکھ بھال شامل تھی۔