لاہور،(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ سٹرو ک پروگرام پر عملدرآمد بارے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی صدارت ایڈوائزری کمیٹی برائے چیف منسٹرز سٹروک پروگرام کا محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پہلا اور اہم اجلاس منعقد ہوا۔ پروفیسر قاسم بشیر نے ایڈوائزری کمیٹی کو وزیر اعلیٰ سٹروک پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ دی ،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سٹروک پروگرام کے تحت ہر سال فالج کے مریضوں کو 3 ارب روپے سے زائد کی رقم کے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہیں۔ہر ڈی ایچ کیو میں نیورالوجسٹ اور پیڈز نیورالوجسٹ تعینات کرنے کا اصولی فیصلے پر عملدرآمد بھی جاری ہے۔