• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اوقاف کے امور کی ڈیجیٹائز یش کا عمل تیز کیا جائے ،شافع حسین

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ کی محکمہ اوقاف کے امور کی ڈیجیٹائز یش کا عمل تیز کیا جائےصوبائی وزیر کی زیر صدارت ایوانِ اوقاف میں پنجاب اوقاف بورڈکا۔اجلاس منعقد ہوا جس میں 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اجلاس میں۔ گزشتہ بورڈ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔بورڈ نے ڈائریکٹر فنانس کی آسامی کی بحالی اور ڈائریکٹر ایگریکلچر لیز اینڈ ڈویلپمنٹ کی پوسٹ کی تخلیق کی منظوری دی، اوقاف آرگنائزیشن کے ملازمین کیلئے 20 فیصد الاؤنس اور کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دی۔ جامعہ ہجویریہ کے طلباء کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے لمز،پنجاب،یو ایم ٹی اور دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدے کرنے کی منظوری دی سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے محکمانہ آمدن بڑھانے اور محکمے کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ایوانِ اوقاف کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
لاہور سے مزید