• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر میڈیٹ داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

لاہور(خبرنگار)انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانا ت 2026کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی۔ یکم رمضان المبارک بینک تعطیل کی وجہ سے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کی گئی ہے۔اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 19 فروری کی بجائے 20 فروری تک داخلہ جمع کراسکیں گے۔
لاہور سے مزید