لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ماہِ رمضان کے دوران گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس عامر طفیل نے سینئر مینیجمینٹ کے ہمراہ تمام ریجنل مینیجرز کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کی میٹنگ منعقد کی۔ مینیجنگ ڈائریکٹر نے آپریشنل پلان کا جائزہ لیا اور وزیر برائے پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات کے مطابق تمام ریجنل مینیجرز کو ہدایت جاری کی کہ رمضان المبارک کے دوران روزانہ صبح 3:00 بجے سے رات 10:30 بجے تک گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔