• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمی دین سمیت بلوچ خواتین کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ ہے،راحب بلیدی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے کراچی پولیس کی جانب سے سمی دین بلوچ سمیت بلوچ خواتین پر تشدد اور سینئر وکیل رہنماء عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ کو گرفتار کرنے برکت علی بلوچ ایڈووکیٹ سمیت دیگر بلوچ رہنماؤں پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمی بلوچ کی قیادت میں پرامن ریلی پر تشدد حکومت کی بوکھلاہٹ ہے ،پیپلزپارٹی کے صوبائی حکومت نے پرامن احتجاج پر لاٹھی چارج اور سمی دین بلوچ اور وہاب بلوچ ایڈووکیٹ سمیت و دیگر رہنماؤں کی گرفتاری اور برکت علی بلوچ ایڈووکیٹ پر پولیس تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، بیان میں مطالبہ کیا گی کہ حکومت فوری طور پر تمام گرفتار خواتین رہنماؤں کو رہا کرے، بلوچ خواتین پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید