• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اور بلوچستان میں گرفتار تمام خواتین کو رہا کیا جائے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کوئٹہ اور کراچی میں پرامن احتجاج کرنے والی بلوچ خواتین اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اسلامی ممالک کے اندر پہلی خاتون وزیراعظم کا اعزاز پانے والی وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی مزار کے مُجاور جو ان کے آستانے کی وجہ سے سیاست میں زندہ اور حُکمران ہیں آج انہی کی دو صوبائی حکومتوں میں پرامن خواتین کے احتجاج کو سبوتاژ ان پر جبر و تشدد کرکے انھیں پابند سلاسل کیا جارہا ہے۔بلوچستان کے معاشرتی جبر و قبائلی قدغن ،تعلیم کی کمی اور گھٹن کے باوجود اعلیٰ تعلیم یافتہ بلوچ بچیاں اپنے عوام کے جینے کے حق کیلئے نکلی ہیں تو ان پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ اور بیبرگ بلوچ سمیت درجنوں لوگوں کو کوئٹہ میں حبس بے جا اور جھوٹے مفروضوں پر درج مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا ۔اسی طرح آج کراچی میں سمی دین محمد اور وہاب بلوچ کو بھی پرامن آواز اٹھانے پر گرفتار کرلیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ بے نظیر کی سیاست کا جنازہ نکالا جارہا ہے۔مریم نواز کی خاموشی باعث افسوس ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ سندھ کراچی و بلوچستان میں خواتین سمیت تمام گرفتار کارکنوں و نوجوانوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید