بالی ووڈ اداکار سونو سود کی اہلیہ سونالی سود پیر کی رات ممبئی-ناگپور ہائی وے پر خطرناک کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔
حادثے کے بعد اداکار نے اپنی اہلیہ کی صحت سے متعلق تازہ معلومات فراہم کی ہیں۔
ایک تازہ انٹرویو کے دوران سونو کا کہنا تھا کہ وہ (اہلیہ) اب ٹھیک ہیں، اس حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سونالی اپنی بہن اور بھانجے کے ساتھ سفر کر رہی تھیں، جو گاڑی چلا رہے تھے، وہ بھی حادثے میں زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ 24 مارچ کو رات دیر گئے پیش آیا۔ حادثے کے بعد سونالی اور انکے بھانجے کو ناگپور کے میکس اسپتال میں داخل کروایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
سونو سود اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنے کےلیے فوری طور پر ناگپور پہنچ گئے اور وہ پچھلی رات سے وہیں موجود ہیں۔
اس دوران، سونالی اور ان کے بھانجے کو اسپتال میں نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ سونالی کی بہن کو معمولی چوٹیں آئیں۔