• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت علیؓ کی محبت کو ایمان کی روح سمجھتے ہیں، مقررین کا کانفرنس سے خطاب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) بستی نو میں رانا طاہر رزاق خاں ایڈووکیٹ، رانا عمران رزاق خاں، رانا عرفان محمود خاں ، رانا اسامہ طاہر خاں کی جانب سے یوم علیؓ کانفرنس و افطار ڈنر سے ایم این اے سید علی قا سم گیلانی، پیر سید اشفاق احمد شاہ، رانا طاہر رزاق خاں ایڈووکیٹ،علامہ فاروق خان سعیدی نے مشترکہ خطاب میں کہا کہ مولائے کائنات مرکز ولایت ومنبع جرأت وحکمت ہیں شریعت وطریقت کے امام اور دین وروحانیت کے پیشوا ہیں ہم شیرخدا ؓ کی محبت کو اپنے دین وایمان کی روح سمجھتے ہیں ہمیں مولا علی ؓ کے اسوئہ حسنہ کی اتباع کرنی چاہئیے آج کے اس پر فتن ، ظلمت ودہشت کے دور میں اعتدال ومیانہ روی کی ضرورت ہے اسلام آ فاقی اور قیامت تک آنے والی بنی نوع انسان کےلئے اللہ کا آخری دین ہے جو تاجدار ختم نبوت حضور ﷺ لےکر آئے دینی مدارس ہمیشہ اعتدال ، میانہ روی سے کتاب و سنت کی روشنی پھیلانے میں مصروف ہیں اور علمائے کرام قےامت تک اس روشنی کو پھیلاتے رہیںگے یوم علیؓ کانفرنس و افطار ڈنر میں رانا اسامہ طاہر خاں ، سا بق ایم پی اے حاجی شوکت حیات خان بوسن، رانا طاہر شبیر،میاں شہزاد مقبول بھٹہ، مخدوم غلام مصطفی شاہ گیلانی، ملک نور حسین ڈیہڑ، ڈاکٹر اختر علی کالرو، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن، ملک دستگیر اٹھنگل، رانا محمد عمران، رانا عمران چاند، رانا عرفان، ملک منظور ڈمرا،رانا ذوالفقار ودیگر سیاسی و سماجی ،وکلائ،واہلیان شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی اختتام پر پیر سید اشفاق احمد شاہ نے ملکی سالمیت و استحکام اور رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عالم اسلام کیلئے قبولیت دعا کرائی۔
ملتان سے مزید