کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے سندھ کوٹری ڈائون اسٹریم میں پانی کی قلت، عوام اور آبی حیات متاثر (لوگ نقل مکانی پر مجبور، ٹھٹھہ سجاول پل کے مقام پر دریائے سندھ کے دامن میں ریت کے ٹیلے ہی ٹیلے، زرعی پانی فراہم کرنیوالی نہریں سوکھ گئیں، کئی اضلاع میں ماحولیاتی بحران کا شکار، سمندر کے بڑھتے پانی سےسجاول، ٹھٹھہ، اور بدین کے اضلاع کی زرعی زمینیں متاثر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کی کمی شدت اختیار کرگئی۔ دریائے سندھ کی سکڑتی ہوئی حالت بھی سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی قلت سے انسانی زندگی اور آبی حیات شدید متاثر ہونے لگی۔ سیکڑوں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ کوٹری ڈائون اسٹریم میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔ پانی کی قلت کے باعث دریائے سندھ سکڑتا جا رہا جسکے باعث انسانی زندگیاں اور آبی حیات خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ جبکہ لوگ بڑی تعداد میں نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ پاکستان کا سب سے بڑا دریا دریائے سندھ پانی کی مسلسل کمی کے باعث ان دنوں صحرائے تھر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ڈائون اسٹریم میں پانی نہ چھوڑنے کی وجہ سے دریائے سندھ خشک ہو کر سکڑ گیا ہے۔