اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی حکومت کے ریونیو ڈویژن کے تحت کام کرنے والے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس میں گریڈ 21کے 11 افسران کو نئے عہدے تفویض، ایڈمن پول سمیت آئی آر سروس کے سینئر ترین افسران کی بطور ڈائریکٹر جنرل تعیناتی نوٹیفیکیشن ، سینئر حکام کراچی لاہور اسلام آباد فیصل آباد اور دوسرے بڑے ٹیکس مراکز پر خدمات سر انجام دیں گے۔ وفاقی حکومت کے ریونیو ڈویژن کے تحت کام کرنے والے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل افسران کو فوری طور پر اور تاحکمِ ثانی ان کے نئے عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر لبنیٰ ایوب، جو اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک ٹیرف اینڈ ریونیو اینالیسس ونگ-I ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد (کراچی میں تعینات) کے عہدے پر فائز تھیں، کو ممبر ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح، اسد مجید خان، جو اسٹریٹجک ٹیرف اینڈ ریونیو اینالیسس ونگ-II ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد (لاہور میں تعینات) کے ڈائریکٹر جنرل تھے، انہیں ممبر (ایڈمن پول) ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد (لاہور میں تعینات) مقرر کر دیا گیا ہے۔