• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر تعمیر عمارت کا سیکورٹی گارڈ اپنی ہی رائفل کی گولی سینے میں لگنے سے ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عزیز آباد کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت کا سیکورٹی گارڈاپنی ہی رائفل سے چلنے والی گولی سینے میں لگنے سے ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد تھانے کی حدود عزیز آباد یاسین آباد قبرستان کے عقب میں واقع زیر تعمیر عمارت برج ٹاور کی سیکیورٹی پر مامور 28 سالہ سیکیورٹی گارڈ کامران ولد محمد رستم منگل کی شب سینے میں گولی آر پارہونے کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہوگیا،اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچی اور موقع معائنہ کے بعد لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔جائے وقوعہ سے 30 بور کی رائفل قبضے میں کرلیا۔
اہم خبریں سے مزید