• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاں بحق میاں بیوی اور نومولود آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر ہالٹ پل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اور انکے نومولود کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپر د خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں جماعت اسلامی وپی ٹی آئی رہنماؤں، اہلیان محلہ کی شرکت ، رقت آمیز مناظر ۔تفصیلات کے مطاق ملیر ہالٹ برج کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے نوجوان عبدالقیوم اسکی اہلیہ زینب اور نومولود بچہ کی نمازجنازہ جامع مسجد صدیقیہ ناتھاخان گوٹھ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر،جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی فرحان فاروق ،سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیرخان سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل محلہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی ، حادثہ کا شکار تینوں لاشیں سرد خانے سے علاقے لائی گئی تو علاقے میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ آشک بار تھی ،متوفیہ زینب کے والد نے بتایا ہےکہ انکی بیٹی کی 1 سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ وہ 8ماہ کے حمل سے قاتل واٹر ٹینکر نے انکی بچی کو کچل دیا، واٹر ٹینکر کا ٹائر انکی بیٹی کے پیٹ پر چڑھا تو پیٹ میں موجود بچہ باہر آگیا،ہم سب اپنی بیٹی کے پہلے بچہ کی پیدائش کو لے کر بہت خوش تھے،نئے پیدا ہونے والے بچے کے لئے کپڑوں کی خریداری بھی کرلی گئی تھی کسے معلوم تھا کہ ہم اپنے بچوں آج اس طرح دفنائیں گے، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تینوں افراد کی لاشوں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید