• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنر مند افراد کی ضرورت، پاکستانی تارکین وطن انتہائی اہم ہیں، وزیر فن لینڈ

اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد)ہنر مند افراد کی ضرورت ،پاکستانی تارکین وطن انتہائی اہم ہیں، وزیر فن لینڈ ، فن لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم فِنش-پاکستانی فرینڈشپ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یومِ پاکستان کی تقریب ایسپو، فن لینڈ میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں فن لینڈ کے وزیر برائے روزگار اور وزارت اقتصادی امور و روزگار کے سربراہ آرٹو ساتونن، فن لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل ولی ایرولا اور سفارت خانہ پاکستان اسٹاک ہوم کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر احسن ریاض چوہدری نے شرکت کی۔احسن ریاض چوہدری نے یومِ پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فن لینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے حوالے سے گفتگو کی۔
اہم خبریں سے مزید