اسلام آباد (ساجد چوہدری )کمپیوٹر پروگرامنگ لینگویج میں سنگین سیکیورٹی کمزوریوں کی نشاندہی ہوئی ہے جو ہیکرز کو مشکوک کوڈ چلانے کی اجازت دیتی ہیں،نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزی جاری کردی ، ایڈوائزری میں کہا گیا کہ کمپیوٹر پروگرامنگ زبان پی ایچ پی میں سیکورٹی کمزوریاں پائی گئی ہیں، یہ خامیاں جی سی آئی موڈ میں چلنے والے ونڈوز سسٹمز کو متاثر کررہی ہیں، پی ایچ پی میں خامیاں ہیکرز کو مشکوک کوڈ چلانے کی اجازت دیتی ہیں، ان خامیوں کے باعث سسٹمز غیر محفوظ ہوجاتے ہیں، نیشنل سرٹ ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز کرپٹو کرنسی مائنرز اور ریموٹ ایکسس ٹروجنز انسٹال کرسکتے ہیں، ہیکرز مشکوک ونڈوز انسٹالرز فائلز اور ریموٹ کمانڈز چلا کرحملے کرسکتے ہیں، ہیکرز کی انسٹال کردہ فائلز فائر وال سیٹنگز مین بھی رد و بدل کرسکتی ہیں۔