• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن، حملے کی تفصیلات غلطی سے صحافی کو بھیجنے پر امریکی انتظامیہ کیخلاف ہنگامہ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار)یمن کے جنگجو حوثی قبائل کے خلاف امریکی حملے کی تفصیلات، اہداف، وقت،ہتھیاروں اور منصوبے کی اطلاع ایک صحافی کو غلطی سے بھیجنے پر امریکی انتظامیہ کے خلاف ہنگامہ ،صدر ٹرمپ، انتظامیہ، وزیر دفاع، خفیہ اداروں کے سربراہ نشانے پر،ڈیموکریٹک رہنماؤں کا ٹرمپ کے مشیر قومی سلامتی کے استعفے کا مطالبہ،ٹرمپ نے اسکی یہ کہہ کر حمایت کر دی کہ وہ اچھا آدمی ہے اس نے سبق سیکھ لیا ہے،ایک سینیٹر نے کہا کہ یہ اسکے لئے ہوش اڑانے والی بات تھی کہ اس قدر سینئر لوگ باہم رابطے میں تھے انھیں پتہ ہی نہیں چلا کہ اس میں ایک غیر مجاز شخص بھی شامل تھا،ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے کہا کہ تحقیقات کے بارے ابھی انہوں نے فیصلہ نہیں کیا۔ یمن کے حوثی جنگجوؤں پر امریکہ کے حملے کے منصوبے کی تفصیلات غلطی سے امریکی حکام نے ایک صحافی کو بھی ارسال کردیں جس سے امریکی صدر، انتظامیہ اور خفیہ اداروں کے سربراہوں کے خلاف ہولناک ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے، امریکی پارلیمنٹ کے سرکردہ ڈیمو کریٹ ارکان نے صدر ٹرمپ کے مشیر سلامتی مائیکل والٹر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے اپنے مشیر سلامتی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائیکل والٹرنے سبق سیکھ لیا ہے اور اچھا آٰدمی ہے۔
اہم خبریں سے مزید