• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

46 برس موت کے انتظار کے بعد جاپانی شہری بری ، 14 لاکھ ڈالر زر تلافی ملے گا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) جاپان میں ایک دلچسپ کیس سامنے آیا ہے،46بر س موت کے انتظار کے بعد جاپانی شہری بری،14لاکھ ڈالر زر تلافی ملے گا،رہائی پانیوالے 89سالہ سابق باکسر لاؤ ہکمادا نے غیر انسانی تفتیش کے دباؤ میں پہلے اعترافی بیان دیا ،بعد میں واپس لے لیا،عدالت نے دو بارہ ٹرائل میں قتل کے الزام سے بری کردیا،عدالت نے رولنگ دی ہے کہ پولیس نے شواہد میں تحریف کی ،ایک سر کاری عہدیدار نے بتایا کہ ایک جاپانی شخص کو قتل کے الزام میں غلط سزا سنائی گئی۔انہیں قید کے ہر دن کے بدلے 12500ین معاوضہ ادا کیا گیا ہے جو 83ڈالر کے مساوی بنتا ہے، چونکہ انہیں موت کی سزا سنائی گئی تھی لہذا ان کا ہر دن آخری دن ہوتا تھا۔رہائی پانے والے جاپانی شہری لاؤ ہکماد سابقہ ​​باکسر ہیں جو اب 89 سال کی ہیں کو ان کی بہن اور دیگر کی انتھک مہم کے بعد 2024 میں مقدمہ سے بری ہوئے۔ا نہیں زر تلافی دینے کا فیصلہ پیر کے روز شیزوکا ڈسٹرکٹ کورٹ نے سنایا۔ لاؤ ہکمادا کی قانونی ٹیم کا موقف ہے کہ انہیں جو رقم ملی ہے وہ اس سے کم ہے ،جاپانی شہری لاؤ ہکماداطویل ترین قید کاٹنے والے فرد بن گئے ۔ عدالت کے ترجمان نے بتایا کہ فیصلہ کے مطابق لاؤ ہکمادا کو 217362500000ین کی ادائیگی کی جا ئے گی۔

اہم خبریں سے مزید