لندن کے مسلمان مئیر صادق خان کے خلاف اسلاموفوبک سوشل میڈیا پوسٹس کی تعداد گزشتہ ایک سال میں دگنی ہو گئی ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ سال تقریباً 28 ہزار پوسٹس میں صادق خان کو مسلم دشمن جملوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
صرف اس سال اب تک 2180 مرتبہ صادق خان کے نام کے ساتھ اسلاموفوبک الفاظ استعمال کیے گئے۔ قابل ذکر طور پر 89 فیصد اسلاموفوبک مواد ایکس پلیٹ فارم پر شئیر کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس پلیٹ فارم کی ملکیت ایلون مسک کے پاس ہے اس کے زیر انتظام ٹامی رابنسن جیسے انتہاپسند کے اکاؤنٹس دوبارہ بحال کیے گئے۔
خیال رہے کہ صادق خان کے مسلمان ہونے کو ان کےخلاف سازشوں کا ہدف بنایا جاتا ہے۔