• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، شہری جنگ کی تیاری رکھیں، یورپی یونین

کراچی (رفیق مانگٹ) یورپی یونین نے 27 رکن ممالک کے تمام گھرانوں سے کہا ہے کہ وہ جنگ یا قدرتی آفات کے لیے 72 گھنٹوں کی بقا کٹ تیار رکھیں۔ کمشنر ہادجا لہبیب نے کہا کہ شہری ماچس، واٹر پروف شناخت دستاویزات، بوتل بند پانی، انرجی بارز، اور ٹارچ سمیت ضروری اشیا جمع کریں۔یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد صورتحال عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ کچھ اسکینڈینیوین ممالک نے پہلے ہی جنگ کے بقا کے رہنما کتابچے تقسیم کرکے اپنی تیاریوں کو تیز کر دیا ہے۔فرانس کے صدر میکرون نے کہا، روس نے جنگ کو عالمی بنا دیا۔ کئی یورپی ممالک نے پہلے ہی اپنے شہریوں کے لیے رہنما ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ناروے کے حکام شمالی شہروں میں شہریوں کے لیے بڑے پیمانے پر انخلا کے مشقیں کر رہے ہیں اور بقا کے رہنما کتابچے فراہم کر چکے ہیں۔ سویڈن میں اگر بحران یا جنگ آئے کے عنوان سے پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں، جبکہ فن لینڈ نے اپنے شہریوں کو حادثات اور بحرانوں کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی ہے۔ گزشتہ موسم گرما میں ڈنمارک کے حکام نے لوگوں کو تین دن کے بحران کے لیے پانی، خوراک، اور ادویات کے ذخیرے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ فرانس بھی تمام گھرانوں کو ایک بقا دستی جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں جمہوریہ کے دفاع اور بقا کٹ تیار کرنے کی ہدایات شامل ہوں گی، جیسے کہ 6 لیٹر پانی، ڈبہ بند خوراک، بیٹریاں، اور بنیادی طبی سامان۔
اہم خبریں سے مزید