آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: کیا فطرانہ غیر مسلم کو دے سکتے ہیں؟
جواب: غیر مسلموں کو صدقۂ فطر دینا جائز نہیں ہے۔ (فتاویٰ ہندیہ، کتاب الزکوٰۃ، الباب السابع فی المصارف، 1/ 188، ط: دار الفکر - فتاویٰ شامی، کتاب الزکوٰۃ، باب المصرف، 2/ 351 - 352، ط: سعيد)