آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرنا جائز ہے؟
جواب: صدقہ فطر صرف زندہ لوگوں پر واجب ہوتا ہے، مرحومین پر نہیں ہوتا، البتہ اگر زندگی میں جو صدقہ فطر ادا کرنا تھا، وہ ادا نہیں کیا اور اس کے ادا کرنے کی وصیت کی ہے، تو ایک تہائی ترکہ سے ادا کرنا ضروری ہے، اور اگر میت/والدین نے وصیت نہیں کی تو ورثاء اجتماعی یا انفرادی طور پر ادا کرنا چاہیں تو اداکر سکتے ہیں، اور یہ میت/والدین پر احسان ہوگا۔
باقی مرحوم والدین کے ایصالِ ثواب کے لیے عام صدقہ خیرات کرنا درست ہے، اس سے مرحوم والدین کو اجر و ثواب ہوگا۔ (البحر الرائق، کتاب الزکوۃ، باب: صدقہ الفطر، عن من تخرج صدقۃ الفطر،ج2 ص271 ط: دار الکتاب الاسلامی - فتاویٰ شامی، کتاب الصلاۃ، باب قضاء الفوائت، ج2،ص72/73، ط: سعيد و کتاب الصلوۃ،باب صلاۃ الجنازہ، مطلب فی القراءۃ للمیت واہداء ثوابھا لہ، ج 2 ص243 ط: سعید)