جاپان پہلی بار غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کو علاج کے لیے قبول کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں توقع کی جا رہی ہے کہ غزہ سے 2 زخمی فلسطینی بدھ کو جاپان پہنچیں گے۔
انخلاء اور علاج کا منصوبہ عالمی ادارۂ صحت کے ساتھ مل کر ترتیب دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مریضوں کی ٹوکیو کے سیلف ڈیفنس فورسز سینٹرل اسپتال میں دیکھ بھال کی جائے گی۔
جاپانی وزیرِ اعظم شیگیرو اشیبا نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ حکومت ممکنہ تعلیمی پروگراموں سمیت فلسطینیوں کی طبی امداد کو یقینی بنا رہی ہے۔