پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار عمیر جسوال کی جذباتی انداز میں روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمیر جسوال کی مسجد میں امام کے پیچھے کھڑے ہوکر روتے ہوئے دعا مانگنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ سابقہ اہلیہ ثناء جاوید سے علیحدگی کے بعد سے عمیر جاوید موسیقی کی دنیا سے دور ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی فعال انداز میں موجود نہیں ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ شلوار قمیص میں ملبوس عمیر جسوال پر رقت طاری ہے، وہ بند آنکھوں کے ساتھ امام کی خوبصورت تلاوتِ قرآن پاک سے مسحور ہو رہے ہیں اور مسلسل روتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین ملے جلے تاثرات پیش کر رہے ہیں۔
بعض صارفین ویڈیو ریکارڈ کرنے والے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گلوکار کی پرائیوسی کا خیال رکھنے پر زور دے رہے ہیں تو بعض کے مطابق یہ ایک سستی شہرت کا طریقہ ہے۔