• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف اور عثمان نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہفتے سے ایک اور آزمائش سے گذرنا ہوگا۔قومی ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر فاسٹ بولر حارث رؤف اور ریزرو وکٹ کیپر عثمان خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ میزبان ٹیم کے کئی کھلاڑی آئی پی ایل میں مصروف ہیں انہیں سیریز سے قبل ایک اور دھچکا لگا ہے ۔ کپتان ٹام لیتھم ہاتھ میں فریکچر کے سبب ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہنری نکلز کو ان کی جگہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے آٹھ کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے ون ڈے اسکواڈ جوائن کر لیا۔

اسپورٹس سے مزید