کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کوالالمپور ملائیشیا میں 15 سے 21 جون تک ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ میں حصہ لے گی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری رانا مجاہد علی خان نے کہا کہ ایونٹ کیلئے 10اپریل سے لاہور میں کیمپ کا آغاز ہوگا ۔ٹیم کی ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے پی ایس بی اور بین الصوبائی وارت کے ساتھ رابطے میں ہیں، نیشنز کپ میں آٹھ ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں، ایونٹ کی دو ٹیمیں ایف آئی ایچ پرو لیگ کے لیے کوالیفائی کریں گی، مقابلے میں پاکستان ، فرانس، جاپان،کوریا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور ویلز کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئینگی ۔