• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان خان ان فٹ، دوسرے ون ڈے میں حصہ نہیں لیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کے بعد عثمان خان بھی ان فٹ ہوگئے ہیں اور دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔ 29 سالہ اوپننگ بیٹر جمعہ کو نیپئر کے میکلین پارک میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کے پہلے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئےتھے۔ ایم آر آئی اسکین نے کم درجے کی انجری کی تصدیق کی ہے، جس سے عثمان 2 اپریل کو ہیملٹن کے سیڈن پارک میں شیڈول دوسرے ون ڈے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ پہلے میچ میں 33 گیندوں پر 39 رنز بنائے اور پہلی وکٹ پر عبداللہ شفیق کے ساتھ83 رنز کا اضافہ کیا تھا۔ وہ دورے میں ریزرو وکٹ کیپر بھی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید