کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی عید الفطر لاہور میں منائیں گے۔ نیوزی لینڈ میں شکست کے بعد ٹی 20 ٹیم کے9 کھلاڑی عید سے قبل پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ سابق کپتان سرفراز احمد اہل خانہ کے ساتھ عید منانے پیر کی صبح مانچسٹر روانہ ہوگئے ۔ دریں اثنا ٹیسٹ کپتان شان مسعود، شاہد خان آفریدی، صائم ایوب، سعود شکیل، اسد شفیق، میر حمزہ، شعیب محمد، صادق محمد، توصیف احمد ، اقبال قاسم، سلیم یوسف سمیت کئی کرکٹرز کراچی میں عید منائیں گے۔