• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز میں ہاکی، باسکٹ بال کی شمولیت کا فیصلہ عید کے بعد

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز میں ہاکی اور باسکٹ بال میں سندھ کی ٹیموں کی شر کت کے حوالے سے فیصلہ عید الفطر کے بعد 8 اپریل کو کراچی میں آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس 8 میں کیا جائےگاجس کی صدرات صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کریں گے۔ سندھ اولمپکس کے حکام پی او اے اور دونوں کھیلوں کی فیڈریشنوں سے مشاورت کریں گے ۔ ہاکی میں کراچی اور سندھ کی سطح پر متوازی تنظیمیں کام کررہی ہیں، کراچی باسکٹ بال کے صدر غلام محمد خان نے ٹرائلز اور ایونٹ کیلئےنیوٹرل سلیکشن اور آرگنائزنگ کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔سندھ اولمپکس کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ دونوں کھیلوں کیلئے مشاورت سے فیصلہ ہوگا، امکان ہے کہ باسکٹ بال میں فیڈریشن کی کراچی ایسوسی ایشن جبکہ ہاکی میں مئیر کراچی مرتضی وہاب کی سربراہی میں کام کرنے والی ایسوسی ایشن کو آن بورڈ لیا جائے گا۔قومی گیمز میں 31 کھیلوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید