• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان والی بال ٹیم عالمی درجہ بندی میں نو درجہ بہتری کے بعد 46 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے، فیڈریشن کے حکام ا دو سال میں ٹیم کو دنیا کی ٹاپ 30 رینکنگ میں جگہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔فیڈریشن نے خواتین کی ٹیم کے لیےاٹلی جبکہ مردوں کے لئے ایرانی کوچز سے معاہدہ کیا ہے ،خواتین کا ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ اپریل میں اسلام آباد میں لگے گا، جس میں سندھ کی آٹھ خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب ہوا ہے ۔ دوسری جانب واہ کینٹ میں 4 سے 10 اپریل تک شیڈول 54 ویں قومی سینئر والی بال چیمپئن شپ 14 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔
اسپورٹس سے مزید