• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارینا سبالنکا نے میامی اوپن ٹینس چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

میامی (جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک خاتون ٹینس پلیئر ارینا سبالنکا نے میامی اوپن ویمنز فائنل میں دفاعی چیمپئن امریکا کی جیسیکا پیگولا کو 7-5، 6-2 سے شکست دے کر سال کا دوسرا ٹائٹل جیت لیا۔ سبالنکا نے جنوری میں برسبین انٹرنیشنل ایونٹ اپنے نام کیا تھا۔ بیلاروس سے تعلق رکھنے والی سبالنکا میامی اوپن چیمپئن شپ سے قبل پچھلے دو فائنلز میں شکست کا سامنا کر چکی تھیں، جن میں امریکی میڈیسن کیز کے خلاف آسٹریلین اوپن اور دو ہفتے قبل انڈین ویلز میں میرا اینڈریوا کے ہاتھوں ناکامی شامل تھی۔ یہ تیسری بار تھا جب پیگولا نے سبالنکا کا سامنا فائنل میں کیا اور وہ تینوں بار شکست کھا چکی ہیں۔ سبالنکا نے اپنے آخری 14 میچز میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں کے خلاف 12 کامیابیاں حاصل کیں اور اس کامیابی کا کریڈٹ انہوں نے اہم لمحوں میں اپنی صلاحیتوں کو دیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید