• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور کھلاڑیوں کی جانب سے عید کی مبارک باد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھیلوں کے نامور اسٹارز نے قوم کو عید الفطر کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام عید کے پرمسرت موقع پر ملک کی سلامتی، خوش حالی، ترقی،یک جہتی اور کھیلوں کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کریں، اردگر موجود نادار لوگوں کا خیال رکھیں اور خاص طور پر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو یاد رکھیں، ان میں اسکواش کے سابق چیمپئن جہانگیر خان ، اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ، قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ، سابق کپتان اصلا ح الدین، بیڈ منٹن اسٹار ماہور شہزاد، ٹیبل ٹینس کھلاڑی حور فواد خاتون و ہاکی خاتون امپائر کشمالہ طارق ودیگر شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید