کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹی 20 میں ٹاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے پشاور کی نمائندگی کرتے ہوئے ایونٹ کے دورانچھ اننگز میں 588 رنز بنالئے۔ جو قومی ٹی ٹوئنٹی کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ ہے ۔ اس سے قبل بھی یہ رکارڈ صاحبزادہ فرحان کے نام ہی تھا۔ انہوںنے پچھلے سیزن میں 12 اننگز میں 492 رنز بنائے تھے ۔ صاحبزادہ فرحان نے ایک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز کا فخر زمان کا قومی رکارڈ بھی برابر کردیا۔ فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ 2022 میں 13 اننگز کھیل کر 588 رنز بنائے تھے۔